حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یکم مہر ۱۴۰۵ (23 ستمبر 2026) کو قومی پرچم کے دن کی مناسبت سے ایرانی کلچر ہاؤس نئی دہلی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پرچم لہرایا گیا اور ایران کے قومی پرچم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس، نور مائیکروفلم اور ہندوستان میں دفترِ نمائندہ ولی فقیہ کے مقامی کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے پرچم کشائی کے بعد آزادی، عزت و سربلندی کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہداء اور فداکاروں کو یاد کیا۔
اس موقع پر پرچم کو قومی شناخت، آزادی، اتحاد اور اقتدار کی علامت قرار دیتے ہوئے قومی و اسلامی اقدار کے تحفظ اور ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف ثقافتی اداروں اور مراکز کے درمیان تعاون، ہم آہنگی اور باہمی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔









آپ کا تبصرہ